Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1336 (مشکوۃ المصابیح)
[1336] متفق علیہ، رواہ البخاري (1081) و مسلم (15/ 693)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ من الْمَدِينَةِ إِلَی مَكَّةَ فَكَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ حَتَّی رَجَعْنَا إِلَی الْمَدِينَةِ قِيلَ لَہُ: أَقَمْتُمْ بِمَكَّة شَيْئا قَالَ: ((أَقَمْنَا بہَا عشرا))
انس ؓ بیان کرتے ہیں،ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں مدینہ سے مکہ کے لیے روانہ ہوئے تو آپ ہمارے مدینہ واپس پہنچنے تک دو دو رکعتیں (نماز قصر) پڑھاتے رہے،ان سے پوچھا گیا کہ تم نے مکہ میں کچھ قیام بھی کیا تھا؟ انہوں نے فرمایا: ہم نے وہاں دس روز قیام کیا۔متفق علیہ۔