Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1338 (مشکوۃ المصابیح)
[1338] متفق علیہ، رواہ البخاري (1101، 1102) و مسلم (689/8)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ: صَحِبْتُ ابْنَ عُمَرَ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ فَصَلَّی لَنَا الظُّہْرَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ جَاءَ رَحْلَہُ وَجَلَسَ فَرَأَی نَاسًا قِيَامًا فَقَالَ: مَا يَصْنَعُ ہَؤُلَاءِ؟ قُلْتُ: يُسَبِّحُونَ. قَالَ: لَوْ كُنْتُ مُسَبِّحًا أَتْمَمْتُ صَلَاتِي. صَحِبْتُ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَكَانَ لَا يَزِيدُ فِي السَّفَرِ عَلَی رَكْعَتَيْنِ وَأَبَا بكر وَعمر وَعُثْمَان كَذَلِك
حفص بن عاصم ؓ بیان کرتے ہیں،میں طریق مکہ میں ابن عمر ؓ کے ساتھ تھا،آپ ؓ نے ہمیں ظہر دو رکعت پڑھائی،پھر اپنی قیام گاہ میں آ کر بیٹھ گئے،آپ نے کچھ لوگوں کو قیام کرتے (نماز پڑھتے) ہوئے دیکھا تو فرمایا: یہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ میں نے کہا: نفل پڑھ رہے ہیں،انہوں نے فرمایا: اگر میں نے نفل پڑھنے ہوتے تو میں اپنی نماز پوری پڑھتا،میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر ؓ و عمر ؓ اور عثمان ؓ کے ساتھ رہا ہوں وہ سفر میں دو رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھا کرتے تھے۔متفق علیہ۔