Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1398 (مشکوۃ المصابیح)
[1398] حسن، رواہ مالک (65/1 ح 141) [وابن ماجہ (1098) انظر الحدیث الآتي] ٭ رواہ عبید بن السباق عن ابن عباس رضي اللہ عنہ بہ، انظر الحدیث الآتي (1399)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ مُرْسَلًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم فِي جُمُعَةٍ مِنَ الْجُمَعِ: ((يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ إِنَّ ہَذَا يَوْمٌ جَعَلَہُ اللہُ عِيدًا فَاغْتَسِلُوا وَمَنْ كَانَ عِنْدَہُ طِيبٌ فَلَا يَضُرُّہُ أَنْ يَمَسَّ مِنْہُ وَعَلَيْكُمْ بِالسِّوَاكِ)) . رَوَاہُ مَالِكٌ وَرَوَاہُ ابْنُ مَاجَہ عَنہُ
عبید بن سباق ؒ مرسل روایت بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی جمعہ میں فرمایا:’’مسلمانو! اللہ نے اس دن کو عید قرار دیا ہے۔پس تم اچھی طرح غسل کرو اور جس شخص کے پاس خوشبو ہو تو وہ اسے لگا لے،اس کے لیے کوئی مضائقہ نہیں اور مسواک کرو۔‘‘ حسن،رواہ مالک و ابن ماجہ۔