Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1421 (مشکوۃ المصابیح)
[1421] متفق علیہ، رواہ البخاري (4129و 4131) و مسلم (842/310)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَمَّنْ صَلَّی مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ يَوْمَ ذَاتِ الرِّقَاعِ صَلَاةَ الْخَوْفِ: أَنَّ طَائِفَةً صَفَّتْ مَعَہُ وَطَائِفَةً وِجَاہَ الْعَدُوِّ فَصَلَّی بِالَّتِي مَعَہُ رَكْعَةً ثُمَّ ثَبَتَ قَائِمًا وَأَتَمُّوا لِأَنْفُسِہِمْ ثُمَّ انْصَرَفُوا فَصَفُّوا وِجَاہَ الْعَدُوِّ وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الْأُخْرَی فَصَلَّی بِہِمُ الرَّكْعَةَ الَّتِي بَقِيَتْ مِنْ صَلَاتِہِ ثُمَّ ثَبَتَ جَالِسًا وَأَتمُّوا لأَنْفُسِہِمْ ثمَّ سلم بہم وَأَخْرَجَ الْبُخَارِيُّ بِطَرِيقٍ آخَرَ عَنِ الْقَاسِمِ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ
یزید بن رومان ؒ،صالح بن خوات ؒ سے اور وہ اس شخص سے روایت کرتے ہیں جس نے غزوہ ذات الرقاع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز خوف ادا کی: ایک جماعت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صف بنائی جبکہ دوسری جماعت دشمن کے سامنے تھی،جو جماعت آپ کے ساتھ تھی ان کو ایک رکعت پڑھائی،پھر آپ کھڑے رہے،اور اس جماعت نے اپنے طور پر نماز پوری کی اور جا کر دشمن کے سامنے صف بنا لی پھر دوسری جماعت آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی نماز کی باقی رکعت انہیں پڑھائی،پھر آپ بیٹھے رہے،اور انہوں نے اپنے طور پر نماز مکمل کی،پھر آپ نے ان کے ساتھ سلام پھیرا۔بخاری،مسلم۔امام بخاری ؒ نے ایک دوسری سند سے قاسم عن صالح بن خوات عن سھل بن ابی حشمہ کے واسطے سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے۔متفق علیہ۔