Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1453 (مشکوۃ المصابیح)
[1453] متفق علیہ، رواہ البخاري (5564) و مسلم (1966/18)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن أنس قَالَ: ضَحَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ ذَبَحَہُمَا بِيَدِہِ وَسَمَّی وَكبر قَالَ: رَأَيْتہ وضاعا قَدَمَہُ عَلَی صِفَاحِہِمَا وَيَقُولُ: ((بِسْمِ اللہِ وَاللہُ أكبر))
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ’’بسم اللہ و اللہ اکبر‘‘ پڑھ کر اپنے دست مبارک سے چتکبرے،سینگوں والے دو مینڈھے ذبح کیے۔راوی بیان کرتے ہیں،میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے ان کے پہلو پر اپنا قدم رکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھ رہے تھے:((بسم اللہ و اللہ اکبر))۔متفق علیہ۔