Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1525 (مشکوۃ المصابیح)
[1525] رواہ مسلم (2162/5)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَی الْمُسْلِمِ سِتٌّ)) . قِيلَ: مَا ہُنَّ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: ((إِذَا لَقِيتَہُ فَسَلِّمْ عَلَيْہِ وَإِذَا دَعَاكَ فَأَجِبْہُ وَإِذَا اسْتَنْصَحَكَ فَانْصَحْ لَہُ وَإِذَا عَطَسَ فَحَمِدَ اللہَ فَشَمِّتْہُ وَإِذَا مَرِضَ فَعُدْہُ وَإِذَا مَاتَ فَاتَّبِعْہُ)) . رَوَاہُ مُسلم
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’مسلمان کے مسلمان پر چھ حق ہیں۔‘‘ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! وہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب تو اس سے ملاقات کرے تو اسے سلام کر،جب وہ تمہیں دعوت دے تو اسے قبول کر،جب وہ تم سے نصیحت چاہے تو اسے نصیحت کر،جب وہ چھینک مار کر (الحمد للہ) کہے تو تو اسے (یرحمک اللہ) کہہ کر جواب دے،جب بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کر اور جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ شریک ہو۔‘‘ رواہ مسلم۔