Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1546 (مشکوۃ المصابیح)

[1546] متفق علیہ، رواہ البخاري (2829) و مسلم (164/ 1914)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((الشُّہَدَاءُ خَمْسَةٌ الْمَطْعُونُ وَالْمَبْطُونُ وَالْغَرِيقُ وَصَاحب الْہدم والشہيد فِي سَبِيل اللہ))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’شہداء پانچ قسم کے ہیں،طاعون کے مرض سے،پیٹ کے مرض سے،ڈوب جانے سے فوت ہونے والا،کسی دیوار وغیرہ کے نیچے دب کر مر جانے والا اور اللہ کی راہ میں شہید ہو جانے والا۔‘‘ متفق علیہ۔