Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1628 (مشکوۃ المصابیح)
[1628] رواہ مسلم (2872/75)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((إِذَا خَرَجَتْ رُوحُ الْمُؤْمِنِ تَلَقَّاہَا مَلَكَانِ يُصْعِدَانِہَا)) . قَالَ حَمَّادٌ: فَذَكَرَ مِنْ طِيبِ رِيحِہَا وَذَكَرَ الْمِسْكَ قَالَ: وَيَقُولُ أَہْلُ السَّمَاءِ: رُوحٌ طَيِّبَةٌ جَاءَتْ مِنْ قِبَلِ الْأَرْضِ صَلَّی اللہُ عَلَيْكِ وَعَلَی جَسَدٍ كُنْتِ تُعَمِّرِينَہُ فَيُنْطَلَقُ بِہِ إِلَی رَبِّہِ ثُمَّ يَقُولُ: انْطَلِقُوا بِہِ إِلَی آخِرِ الْأَجَلِ . قَالَ: ((وَإِنَّ الْكَافِرَ إِذَا خَرَجَتْ رُوحُہُ)) قَالَ حَمَّادٌ: وَذَكَرَ من نتنہا وَذكر لعنہا. وَيَقُولُ أَہْلُ السَّمَاءِ: رُوحٌ خَبِيثَةٌ جَاءَتْ مِنْ قِبَلِ الْأَرْضِ فَيُقَالُ: انْطَلِقُوا بِہِ إِلَی آخِرِ الْأَجَل قَالَ أَبُو ہُرَيْرَة: فَرد رَسُول اللہ صلی اللہ عَلَيْہِ وَسلم ريطة كَانَت عَلَيْہِ علی أَنفہ ہَكَذَا. رَوَاہُ مُسلم
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب مومن کی روح نکلتی ہے تو دو فرشتے اسے لے کر اوپر چڑھتے ہیں۔‘‘ حماد (راوی) نے بیان کیا ہے،آپ نے اس کی اچھی خوشبو کا ذکر کیا اور کستوری کا ذکر کیا،فرمایا:’’آسمان والے کہتے ہیں،زمین کی طرف سے ایک پاکیزہ روح آئی ہے،اللہ تجھ پر اور اس جسد پر،رحمتیں نازل فرمائے،جس میں تو آباد تھی،اسے اس کے رب کی طرف لے جایا جاتا ہے،پھر وہ فرماتا ہے: اسے آخری اجل (قیامت) تک (اس کے مقام پر) لے چلو۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب کافر شخص کی روح نکلتی ہے۔‘‘ حماد (راوی) بیان کرتے ہیں آپ نے اس کی بدبو اور لعنت کا ذکر کیا ’’تو آسمان والے کہتے ہیں زمین کی طرف سے ایک خبیث روح آئی ہے،تو اس کے متعلق بھی کہا جاتا ہے کہ اسے اس کی آخری اجل تک لے چلو۔‘‘ ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے جسم والے کپڑے کو اس طرح اپنی ناک پر رکھ لیا۔رواہ مسلم۔