Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1730 (مشکوۃ المصابیح)
[1730] رواہ مسلم (151/ 2632) والبخاري (102، 1250) و مسلم (153/ 2634)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِنِسْوَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ: لَا يَمُوتُ لِإِحْدَاكُنَّ ثَلَاثَةٌ من الْوَلَد فتحتسبہ إِلَّا دخلت الْجنَّة. فَقَالَ امْرَأَةٌ مِنْہُنَّ: أَوِ اثْنَانِ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: أَوْ اثْنَانِ . رَوَاہُ مُسْلِمٌ وَفِي رِوَايَةٍ لَہما: ((ثَلَاثَة لم يبلغُوا الْحِنْث))
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار کی خواتین سے فرمایا:’’تم میں سے کسی کے تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ اس سے ثواب طلب کرے تو وہ جنت میں داخل ہو گی،ان میں سے کسی عورت نے عرض کیا،اللہ کے رسول! کیا دو پر بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’دو پر بھی۔‘‘ مسلم،اور صحیحین کی روایت میں ہے:’’تین نابالغ بچے۔‘‘ رواہ مسلم و البخاری۔