Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1833 (مشکوۃ المصابیح)
[1833] صحیح، رواہ مالک (26831 ح 608) و أبو داود (1635)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ مُرْسَلًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ إِلَّا لِخَمْسَةٍ: لِغَازٍ فِي سَبِيلِ اللہِ أَوْ لِعَامِلٍ عَلَيْہَا أَوْ لِغَارِمٍ أَوْ لِرَجُلٍ اشْتَرَاہَا بِمَالِہِ أَوْ لِرَجُلٍ كَانَ لَہُ جَارٌ مِسْكِينٌ فَتَصَدَّقَ عَلَی الْمِسْكِينِ فَأَہْدَی الْمِسْكِين للغني . رَوَاہُ مَالك وَأَبُو دَاوُد
عطاء بن یسار ؒ مرسل روایت کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’پانچ اشخاص کے سوا کسی مال دار شخص کے لیے صدقہ حلال نہیں: اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا،صدقات وصول کرنے والا،کسی شخص کو تاوان دینا پڑ جائے،وہ شخص جو اپنے مال کے ذریعے اس (صدقہ کی چیز) کو خرید لے،یا وہ شخص جس کا پڑوسی مسکین ہو اور اسے صدقہ دیا جائے اور وہ مسکین شخص مال دار شخص کو بطور ہدیہ بھیج دے۔‘‘ صحیح،رواہ مالک و ابوداؤد۔