Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1843 (مشکوۃ المصابیح)

[1843] متفق علیہ، رواہ البخاري (1429) و مسلم (1033/94)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ وَہُوَ يَذْكُرُ الصَّدَقَةَ وَالتَّعَفُّفَ عَنِ الْمَسْأَلَةِ: ((الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَی وَالْيَد الْعليا ہِيَ المنفقة وَالْيَد السُّفْلی ہِيَ السائلة))

ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم منبر پر تشریف فرما تھے،اور آپ نے صدقہ کرنے اور سوال کرنے سے بچنے کے لیے فضائل بیان کرتے ہوئے فرمایا:’’اوپر والا ہاتھ نچلے ہاتھ سے بہتر ہے،اور اوپر والا ہاتھ خرچ کرنے والا ہے جبکہ نچلا ہاتھ سوال کرنے والا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔