Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1888 (مشکوۃ المصابیح)
[1888] متفق علیہ، رواہ البخاري (1410) و مسلم (1014/63)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ تَصَدَّقَ بِعَدْلِ تَمْرَةٍ مِنْ كَسْبٍ طَيِّبٍ وَلَا يَقْبَلُ اللہُ إِلَّا الطَّيِّبَ فَإِنَّ اللہَ يَتَقَبَّلُہَا بِيَمِينِہِ ثُمَّ يُرَبِّيہَا لِصَاحِبِہَا كَمَا يُرَبِّي أَحَدُكُمْ فَلُوَّہُ حَتَّی تَكُونَ مِثْلَ الْجَبَل))
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص حلال کمائی سے کھجور کے برابر صدقہ کرتا ہے،جبکہ اللہ صرف حلال مال ہی قبول کرتا ہے،تو اللہ اسے اپنے دائیں ہاتھ میں قبول فرماتا ہے،پھر اسے اس کے مالک کے لیے اس طرح بڑھاتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی اپنے گھوڑے کے بچے کی پرورش کرتا ہے،حتیٰ کہ وہ پہاڑ کی مانند ہو جاتی ہے۔‘‘ متفق علیہ۔