Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1891 (مشکوۃ المصابیح)
[1891] رواہ مسلم (1208/87)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ أَصْبَحَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ صَائِمًا؟)) قَالَ أَبُو بكر: أَنا قَالَ: ((فن تَبِعَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ جِنَازَةً؟)) قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا. قَالَ: ((فَمَنْ أَطْعَمَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مِسْكِينًا؟)) قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا. قَالَ: ((فَمَنْ عَادَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مَرِيضًا؟)) . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا. فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَا اجْتَمَعْنَ فِي امْرِئٍ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ)) . رَوَاہُ مُسلم
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’آج تم میں سے کون روزے سے ہے؟‘‘ ابوبکر ؓ نے عرض کیا: میں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’آج تم میں سے کون جنازے کے ساتھ شریک ہوا؟‘‘ ابوبکر ؓ نے عرض کیا: میں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’آج تم میں سے کس نے مسکین کو کھانا کھلایا؟‘‘ ابوبکر ؓ نے عرض کیا،میں نے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’آج تم میں سے کس نے مریض کی عیادت کی؟‘‘ ابوبکر ؓ نے عرض کیا: میں نے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس شخص میں یہ خصلتیں جمع ہو جائیں تو وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔‘‘ رواہ مسلم۔