Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2021 (مشکوۃ المصابیح)
[2021] متفق علیہ، رواہ البخاري (1946) و مسلم (1115/92)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي سَفَرٍ فَرَأَی زِحَامًا وَرَجُلًا قَدْ ظُلِّلَ عَلَيْہِ فَقَالَ: ((مَا ہَذَا؟)) قَالُوا: صَائِمٌ. فَقَالَ: ((لَيْسَ مِنَ الْبِرِّ الصَّوْمُ فِي السَّفَرِ))
جابر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں تھے کہ آپ نے ہجوم اور ایک آدمی دیکھا جس پر سایہ کیا ہوا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اسے کیا ہوا؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا: روزہ دار ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’سفر میں روزہ رکھنا کوئی نیکی نہیں۔‘‘ متفق علیہ۔