Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2037 (مشکوۃ المصابیح)
[2037] رواہ مسلم (173 / 1156)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ: أَكَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَصُوم شہرا كُلہ؟ قَالَ: مَا عَلِمْتُہُ صَامَ شَہْرًا كُلَّہُ إِلَّا رَمَضَانَ وَلَا أَفْطَرَہُ كُلَّہُ حَتَّی يَصُومَ مِنْہُ حَتَّی مضی لسبيلہ. رَوَاہُ مُسلم
عبداللہ بن شفیق بیان کرتے ہیں،میں نے عائشہ ؓ سے کہا: کیا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پورا مہینہ روزے رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: میں آپ کے بارے میں نہیں جانتی کہ آپ نے رمضان کے علاوہ کسی ماہ کے پورے روزے رکھے ہوں،اور ایسے بھی نہیں کہ آپ نے کسی ماہ میں کوئی روزہ نہ رکھا ہو بلکہ آپ ہر ماہ کچھ روزے رکھتے تھے حتیٰ کہ آپ وفات پا گئے۔رواہ مسلم۔