Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2077 (مشکوۃ المصابیح)

[2077] رواہ البخاري (1982)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ ﷺ عَلَی أُمِّ سُلَيْمٍ فَأَتَتْہُ بِتَمْرٍ وَسَمْنٍ فَقَالَ: ((أَعِيدُوا سَمْنَكُمْ فِي سِقَائِہِ وَتَمْرَكُمْ فِي وِعَائِہِ فَإِنِّي صَائِمٌ)) . ثُمَّ قَامَ إِلَی نَاحِيَةٍ مِنَ الْبَيْتِ فَصَلَّی غَيْرَ الْمَكْتُوبَةِ فَدَعَا لأم سليم وَأہل بَيتہَا. رَوَاہُ البُخَارِيّ

انس ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ام سلیم ؓ کے ہاں تشریف لائے تو انہوں نے کھجور اور گھی آپ کی خدمت میں پیش کیا،تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’گھی اور کھجوریں واپس اُن کے برتن میں ڈال دو کیونکہ میں روزہ سے ہوں۔‘‘ پھر آپ کھڑے ہوئے اور گھر کے ایک کونے میں نفل نماز ادا کی اور ام سلیم ؓ اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعا فرمائی۔رواہ البخاری۔