Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2117 (مشکوۃ المصابیح)
[2117] متفق علیہ، رواہ البخاري (5011) و مسلم (795/240)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يَقْرَأُ سُورَةَ الْكَہْفِ وَإِلَی جَانِبِہِ حِصَانٌ مَرْبُوطٌ بِشَطَنَيْنِ فَتَغَشَّتْہُ سَحَابَةٌ فَجَعَلَتْ تَدْنُو وَتَدْنُو وَجَعَلَ فَرَسُہُ يَنْفِرُ فَلَمَّا أَصْبَحَ أَتَی النَّبِيَّ ﷺ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَہُ فَقَالَ: ((تِلْكَ السكينَة تنزلت بِالْقُرْآنِ))
براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں ایک آدمی سورۂ کہف پڑھ رہا تھا،اور اس کے ایک جانب ایک گھوڑا دو مضبوط رسیوں سے بندھا ہوا تھا،پس بادل کے ٹکڑے نے اس (آدمی) کو ڈھانپ لیا اور وہ اس کے قریب سے قریب تر ہونے لگا،جبکہ اس کا گھوڑا بدکنے لگا،جب صبح ہوئی تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے اس کا تذکرہ کیا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’وہ سکینت تھی جو قرآن کی وجہ سے نازل ہوئی تھی۔‘‘ متفق علیہ۔