Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2137 (مشکوۃ المصابیح)

[2137] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (2910) و الدارمي (429/2 ح 3311 موقوف علی ابن مسعود رضي اللہ عنہ)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنْ قَرَأَ حَرْفًا مِنْ كِتَابِ اللہِ فَلَہُ بِہِ حَسَنَةٌ وَالْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِہَا لَا أَقُولُ: آلم حَرْفٌ. أَلْفٌ حَرْفٌ وَلَامٌ حَرْفٌ وَمِيمٌ حَرْفٌ . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَالدَّارِمِيُّ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيب إِسْنَادًا

ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص قرآن کریم کا ایک حرف پڑھتا ہے تو اسے اس کے بدلے میں ایک نیکی ملتی ہے،اور نیکی دس گنا بڑھ جاتی ہے،میں نہیں کہتا کہ (الم) ایک حرف ہے،بلکہ الف ایک حرف ہے،لام ایک حرف ہے،میم ایک حرف ہے۔‘‘ ترمذی،دارمی اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔سند کے لحاظ سے غریب ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و الدارمی۔