Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2310 (مشکوۃ المصابیح)

[2310] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (3430) و ابن ماجہ (2794) ٭ أبو إسحاق عنعن و رواہ النسائي فی الکبری (986) من حدیث شعبۃ عن أبي إسحاق بہ مختصرًا موقوفًا و سندہ حسن ولہ حکم الرفع .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنْ قَالَ: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَاللہُ أَكْبَرُ صَدَّقَہُ رَبُّہُ قَالَ: لَا إِلَہَ إِلَّا أَنَا وَأَنَا أَكْبَرُ وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ يَقُولُ اللہُ: لَا إِلَہَ إِلَّا أَنَا وَحْدِي لَا شَرِيكَ لِي وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ قَالَ: لَا إِلَہَ إِلَّا أَنَا لِيَ الْمُلْكُ وَلِيَ الْحَمْدُ وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہ وَلَا وحول وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہِ قَالَ: لَا إِلَہَ إِلَّا أَنَا لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِي وَكَانَ يَقُولُ: ((مَنْ قَالَہَا فِي مَرَضِہِ ثُمَّ مَاتَ لَمْ تَطْعَمْہُ النَّارُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَابْن مَاجَہ

ابوسعید ؓ اور ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص ((لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَ اللہُ اَکْبَرُ)) کہتا ہے تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتا ہے،اور فرماتا ہے: میرے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور میں سب سے بڑا ہوں۔اور جب (بندہ) کہتا ہے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،وہ یکتا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں۔تو اللہ فرماتا ہے: میرے اکیلے کے سوا کوئی معبود نہیں،میرا کوئی شریک نہیں،اور جب وہ کہتا ہے: اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لئے ہر قسم کی حمد و تعریف ہے،تو اللہ فرماتا ہے: میرے سوا کوئی معبود نہیں،بادشاہت اور حمد میرے ہی لئے ہے اور جب وہ کہتا ہے: اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،گناہ سے بچنا اور نیکی کرنا محض اللہ کی توفیق سے ہے،تو اللہ فرماتا ہے: میرے سوا کوئی معبود نہیں،گناہ سے بچنا اور نیکی کرنا محض میری ہی توفیق سے ہے۔‘‘ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرمایا کرتے تھے:’’جو شخص اپنی بیماری میں یہ کلمات پڑھے اور پھر وہ فوت ہو جائے تو اسے آگ نہیں چھوئے گی۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ الترمذی (۳۴۳۰) و ابن ماجہ (۲۷۹۴) و النسائی فی الکبری (۹۸۶)۔