Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2382 (مشکوۃ المصابیح)

[2382] رواہ البخاري (6314)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَہُ مِنَ اللَّيْلِ وَضَعَ يَدَہُ تَحْتَ خَدِّہِ ثُمَّ يَقُولُ: ((اللہُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا)) . وَإِذَا اسْتَيْقَظَ قَالَ: ((الْحَمْدُ اللہ الَّذِي أَحْيَانًا بَعْدَمَا مَا أماتنا وَإِلَيْہِ النشور)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ

حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں،جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رات کے وقت اپنے بستر پر تشریف لاتے تو آپ اپنا ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھتے،پھر یہ دعا پڑھتے:’’اے اللہ! میں تیرے ہی نام سے مرتا اور زندہ ہوتا ہوں۔‘‘ اور جب آپ بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے:’’ہر قسم کی تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔‘‘ رواہ البخاری۔