Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2399 (مشکوۃ المصابیح)

[2399] صحیح، رواہ أحمد (لم أجدہ) والترمذي (3389 وقال: حسن غریب) و لہ شاھد عند أبي داود (5072) و ابن ماجہ (3870) وغیرہما .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَقُولُ إِذَا أَمْسَی وَإِذَا أَصْبَحَ ثَلَاثًا رَضِيتُ بِاللہِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا إِلَّا كَانَ حَقًّا عَلَی اللہِ أَنْ يُرْضِيَہُ يَوْمَ الْقِيَامَة)) . رَوَاہُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ

ثوبان ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب کوئی مسلمان آدمی صبح و شام تین مرتبہ کہتا ہے:’’میں اللہ کے رب ہونے پر،اسلام کے دین ہونے پر اور محمد (صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) کے نبی ہونے پر راضی ہوں۔‘‘ تو پھر اللہ پر حق ہے کہ وہ روز قیامت اس (شخص) کو راضی کرے۔‘‘ صحیح،رواہ احمد و الترمذی۔