Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2428 (مشکوۃ المصابیح)

[2428] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (3451) ٭ سلیمان بن سفیان المدیني: ضعیف، و بلال بن یحیی بن طلحۃ: لین و للحدیث شواھد ضعیفۃ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن طلحةَ بنِ عبيدِ اللہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا رَأَی الْہِلَالَ قَالَ: ((اللہُمَّ أَہِلَّہُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ رَبِّي وَرَبُّكَ اللہُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ. وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

طلحہ بن عبیداللہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب چاند دیکھتے تو آپ یہ دعا پڑھتے تھے:’’اے اللہ! تو اسے امن و ایمان اور سلامتی و اسلام کے ساتھ ہم پر طلوع فرما،(اے چاند!) میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔‘‘ ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔