Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2506 (مشکوۃ المصابیح)

[2506] متفق علیہ، رواہ البخاري (26) و مسلم (135/ 83)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((إِيمَانٌ بِاللہِ وَرَسُولِہِ)) قِيلَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: ((الْجِہَادُ فِي سَبِيلِ اللہِ)) . قِيلَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: ((حَجٌّ مبرورٌ))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت کیا گیا،کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔‘‘ عرض کیا گیا،پھر کون سا؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔‘‘ عرض کیا گیا،پھر کون سا؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’حج مقبول۔‘‘ متفق علیہ۔