Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2554 (مشکوۃ المصابیح)
[2554] رواہ مسلم (1185/22)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ الْمُشْرِكُونَ يَقُولُونَ: لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ فَيَقُولُ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((وَيْلَكُمْ قَدْ قَدْ)) إِلَّا شَرِيكًا ہُوَ لَكَ تَمْلِكُہُ وَمَا مَلَكَ. يَقُولُونَ ہَذَا وَہُمْ يَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ. رَوَاہُ مُسْلِمٌ
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،مشرک کہا کرتے تھے: ہم حاضر ہیں،تیرا کوئی شریک نہیں،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے:’’تم پر افسوس ہے،بس بس اتنا ہی کہو۔‘‘ (پھر وہ مشرک کہتے) مگر تیرا وہ شریک ہے جس کا تو مالک ہے اور (اس چیز کا بھی تو مالک ہے) جس کا وہ مالک ہے۔اور وہ بیت اللہ کا طواف کرتے وقت یہ کہا کرتے تھے۔رواہ مسلم۔