Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2590 (مشکوۃ المصابیح)
[2590] إسنادہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ (2957) ٭ قال البوصیري: ’’ھذا إسناد ضعیف، حمید، قال فیہ ابن عدي: أحادیثہ غیر محفوظۃ، و قال الذہبي: مجھول‘‘ قلت: حمید ھو ابن أبي سویۃ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: ((وُكِّلَ بِہِ سَبْعُونَ مَلَكًا)) يَعْنِي الرُّكْنَ الْيَمَانِيَ فَمَنْ قَالَ: اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ قَالُوا: آمين . رَوَاہُ ابْن مَاجَہ
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اس رکنِ یمانی پر ستر فرشتے مامور ہیں،جو شخص کہتا ہے: اے اللہ! میں تجھ سے دنیا و آخرت میں عافیت کی درخواست کرتا ہوں،ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما،ہمیں آخرت میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔تو وہ فرشتے آمین کہتے ہیں۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابن ماجہ۔