Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2725 (مشکوۃ المصابیح)
[2725] صحیح، رواہ الترمذي (3925 و قال: حسن غریب صحیح) و ابن ماجہ (3108) [و صححہ ابن حبان (الإحسان: 3700) والحاکم (7/3) ووافقہ الذہبي]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ حَمْرَاءَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ وَاقِفًا عَلَی الْحَزْوَرَةِ فَقَالَ: ((وَاللہِ إِنَّكِ لَخَيْرُ أَرْضِ اللہِ وَأَحَبُّ اللہِ إِلَی اللہِ وَلَوْلَا أَنِّي أُخْرِجْتُ مِنْكِ مَا خرجْتُ)) . رَوَاہُ الترمذيُّ وَابْن مَاجَہ
عبداللہ بن عدی بن حمراء ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حزورہ کے مقام پر کھڑے ہوئے دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے:’’اللہ کی قسم! تو اللہ کی زمین کا سب سے بہترین ٹکڑا اور اللہ کی ساری زمین سے اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ہے،اگر مجھے تجھ سے نکالا نہ جاتا تو میں کبھی نہ نکلتا۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔