Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2877 (مشکوۃ المصابیح)

[2877] متفق علیہ، رواہ البخاري (2168) و مسلم (1504/6)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: جَاءَتْ بَرِيرَةُ فَقَالَتْ: إِنِّي كَاتَبْتُ عَلَی تِسْعِ أَوَاقٍ فِي كُلِّ عَامٍ وُقِيَّةٌ فَأَعِينِينِي فَقَالَتْ عَائِشَةُ: إِنْ أَحَبَّ أَہْلُكِ أَنْ أَعُدَّہَا لَہُمْ عُدَّةً وَاحِدَةً وَأُعْتِقَكِ فَعَلْتُ وَيَكُونُ وَلَاؤُكِ لِي فَذَہَبَتْ إِلَی أَہْلِہَا فَأَبَوْا إِلَّا أَنْ يَكُونَ الْوَلَاءُ لَہُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((خُذِيہَا وَأَعْتِقِيہَا)) ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي النَّاسَ فَحَمِدَ اللہَ وَأَثْنَی عَلَيْہِ ثُمَّ قَالَ: ((أَمَّا أبعد فَمَا بَالُ رِجَالٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَتَ فِي كِتَابِ اللہِ مَا كَانَ مِنْ شَرْطٍ لَيْسَ فِي كِتَابِ اللہِ فَہُوَ بَاطِلٌ وَإِنْ كَانَ مِائَةَ شَرْطٍ فَقَضَاءُ اللہِ أَحَقُّ وَشَرْطُ اللہِ أَوْثَقُ وَإِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ))

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،بریرہ ؓ آئیں تو انہوں نے کہا: میں نے نو اوقیہ پر (آزادی حاصل کرنے کے لیے) کتابت کی ہے۔اور ہر سال ایک اوقیہ دینا ہے،لہذا آپ ؓ میری مدد فرمائیں،عائشہ ؓ نے فرمایا: اگر تمہارے مالک پسند کریں تو میں یہ رقم ایک ہی مرتبہ ادا کر دیتی ہوں،اور تمہیں آزاد کرا دیتی ہوں،لیکن تمہاری ولا (وراثت) میری ہو گی،وہ اپنے مالکوں کے پاس گئیں تو انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ ولا ان کے لیے ہو گی،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اسے خرید کر آزاد کر دو۔‘‘ پھر آپ لوگوں سے خطاب کرنے کے لیے کھڑے ہوئے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی پھر فرمایا:’’اما بعد! لوگوں کو کیا ہوا کہ وہ ایسی شرطیں لگاتے ہیں جو اللہ کی کتاب میں نہیں ہیں،اور جو شرط اللہ کی کتاب میں نہ ہو،خواہ وہ سو شرطیں ہوں،تو وہ باطل ہیں،اللہ کی قضا زیادہ حق رکھتی ہے،اور اللہ کی شرط زیادہ معتبر ہے،اور ولا آزاد کرنے والے کا حق ہے۔‘‘ متفق علیہ۔