Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3168 (مشکوۃ المصابیح)
[3168] متفق علیہ، رواہ البخاري (5102) ومسلم (1455/22)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہَا: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ دَخَلَ عَلَيْہَا وَعِنْدَہَا رَجُلٌ فَكَأَنَّہُ كَرِہَ ذَلِكَ فَقَالَت: إِنَّہ أخي فَقَالَ: ((انظرن من إخوانكن؟ فَإِنَّمَا الرضَاعَة من المجاعة))
عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میرے پاس ایک آدمی تھا،گویا آپ نے اسے ناپسند فرمایا،عائشہ ؓ نے عرض کیا،یہ تو میرا بھائی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’دیکھو کہ تمہارے بھائی کون ہیں،رضاعت تو صرف وہ دودھ ہے جسے بھوک دور کرنے کے لیے پیا گیا ہو۔‘‘ (بچے کو صغر سنی کی عمر میں بھوک لگی ہو اور وہ کسی عورت کا دودھ پی لے) متفق علیہ۔