Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3292 (مشکوۃ المصابیح)
[3292] إسنادہ صحیح، رواہ النسائي (142/6۔ 143 ح 3430) و أعل بما لا یقدح .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدِيث رِجَالہ ثِقَات وَعَن مَحْمُود بن لبيد قل: أَخْبَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلَاثَ تَطْلِيقَاتٍ جَمِيعًا فَقَامَ غَضْبَانَ ثُمَّ قَالَ: ((أَيُلْعَبُ بِكِتَابِ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ وَأَنَا بَيْنَ أَظْہُرِكُمْ؟)) حَتَّی قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ أَلَا أَقْتُلُہُ؟ . رَوَاہُ النَّسَائِيّ
محمود بن لبید بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک آدمی کے متعلق بتایا گیا کہ اس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں ایک ساتھ دے دی ہیں،تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غصہ کی حالت میں کھڑے ہوئے پھر فرمایا:’’کیا اللہ عزوجل کی کتاب سے کھیلا جا رہا ہے جبکہ میں تمہارے درمیان موجود ہوں۔‘‘ اس پر ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا میں اسے قتل نہ کر دوں؟ اسنادہ صحیح،رواہ النسائی۔