Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3293 (مشکوۃ المصابیح)
[3293] حسن، رواہ مالک (550/2 ح 1195) ٭ سندہ ضعیف و لہ شواھد عند البیھقي (337/7) و أبي داود (2197) وغیرہما .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن مَالك بلغہ رَجُلًا قَالَ لِعَبْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ: إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي مِائَةَ تَطْلِيقَةٍ فَمَاذَا تَرَی عَلَيَّ؟ فَقَالَ ابْن عَبَّاس: طلقت مِنْك ثَلَاث وَسَبْعٌ وَتِسْعُونَ اتَّخَذْتَ بِہَا آيَاتِ اللہِ ہُزُوًا. رَوَاہُ فِي الْمُوَطَّأ
امام مالک ؒ سے روایت ہے کہ انہیں یہ بات پہنچی کہ ایک آدمی نے عبداللہ بن عباس ؓ سے کہا: میں نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دی ہیں،آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ ابن عباس ؓ نے فرمایا:’’اسے تیری طرف سے تین طلاقیں تو واقع ہو گئیں،جبکہ ستانوے کے ذریعے تم نے اللہ کی آیات کے ساتھ مذاق کیا۔حسن،رواہ مالک۔