Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3475 (مشکوۃ المصابیح)
[3475] صحیح، رواہ أبو داود (4530) و النسائي (24/8 ح 4749) ❀ تنبیہ: سنن ابی داود کی حدیث 4530 ضعیف ہے، دیکھئے انوار الصحیفہ ص 159 (قتادہ و حسن بصری عنعنا)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((الْمُسْلِمُونَ تَتَكَافَأُ دِمَاؤُہُمْ وَيَسْعَی بِذِمَّتِہِمْ أَدْنَاہُمْ وَيَرُدُّ عَلَيْہِمْ أَقْصَاہُمْ وَہُمْ يَدٌ عَلَی مَنْ سِوَاہُمْ أَلَا لَا يُقْتَلُ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ وَلَا ذُو عَہْدٍ فِي عَہْدِہ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
علی ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’مسلمانوں کے خون (قصاص و دیت میں) مساوی ہیں،اور ان کے عام آدمی کی امان کا بھی لحاظ رکھا جائے گا اور ان سے دوردراز والا شخص مال غنیمت ان کے نزدیک والے پر لوٹائے گا اور وہ دشمن کے مقابلے میں باہم دستِ واحد کی طرح ہیں،سن لو! کسی مسلمان کو کسی کافر کے بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا اور نہ کسی معاہد (ذمی) کو اس کے عہد میں قتل کیا جائے گا۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد و النسائی۔