Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3477 (مشکوۃ المصابیح)

[3477] إسنادہ ضعیف، رواہ الدارمي (188/2 ح 2356) [و ابن ماجہ (2623) و أبو داود (4496)] ٭ سفیان بن أبی العوجاء: ضعیف و لبعض الحدیث شاھد حسن عند أحمد (32/4 ح 16492)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي شُريحِ الخُزاعيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: مَنْ أُصِيبَ بِدَمٍ أَوْ خَبْلٍ وَالْخَبْلُ: الْجُرْحُ فَہُوَ بِالْخِيَارِ بَيْنَ إِحْدَی ثَلَاثٍ: فَإِنْ أَرَادَ الرَّابِعَةَ فَخُذُوا عَلَی يَدَيْہِ: بَيْنَ أَنْ يَقْتَصَّ أَوْ يَعْفُوَ أَوْ يَأْخُذَ الْعَقْلَ فَإِنْ أَخَذَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا ثُمَّ عَدَا بَعْدَ ذَلِكَ فَلَہُ النَّارُ خَالِدًا فِيہَا مُخَلَّدًا أبدا . رَوَاہُ الدَّارمِيّ

ابوشریح خزاعی ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جس شخص کا کوئی عزیز قتل ہو جائے یا کوئی زخمی کر دیا جائے تو اسے تین میں سے ایک کا اختیار ہے،اگر وہ چوتھی چیز کا ارادہ کر لے تو اس کے ہاتھ پکڑ لو،وہ قصاص لے لے،یا معاف کر دے یا دیت لے لے۔اگر اس نے اس میں سے کوئی چیز لے لی اور پھر اس کے بعد زیادتی کی تو اس کے لیے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہے گا۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ الدارمی۔