Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3500 (مشکوۃ المصابیح)

[3500] حسن، رواہ أبو داود (4564) و النسائي (42/8۔ 43 ح 4805)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُقَوِّمُ دِيَةَ الْخَطَأِ عَلَی أَہْلِ الْقُرَی أَرْبَعَمِائَةِ دِينَارٍ أَوْ عِدْلَہَا مِنَ الْوَرِقِ وَيُقَوِّمُہَا عَلَی أَثْمَانِ الْإِبِلِ فَإِذَا غَلَتْ رَفَعَ فِي قيمتِہا وإِذا ہاجَتْ رُخصٌ نَقَصَ مِنْ قِيمَتِہَا وَبَلَغَتْ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ مَا بَيْنَ أَرْبَعِمِائَةِ دِينَارٍ إِلَی ثَمَانِمِائَةِ دِينَارٍ وَعِدْلُہَا مِنَ الْوَرِقِ ثَمَانِيَةُ آلَافِ دِرْہَمٍ قَالَ: وَقَضَی رَسُولِ اللہِ ﷺ عَلَی أَہْلِ الْبَقَرِ مِائَتَيْ بَقَرَةٍ وَعَلَی أَہْلِ الشَّاءِ أَلْفَيْ شَاةٍ وَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ الْعَقْلَ مِيرَاثٌ بَيْنَ وَرَثَةِ الْقَتِيلِ)) وَقَضَی رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنَّ عَقْلَ الْمَرْأَةِ بَيْنَ عَصَبَتِہَا وَلَا يَرِثُ القاتلُ شَيْئا. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ

عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دیہاتیوں پر دیت خطا چار سو دینار یا اس کے مساوی چاندی مقرر فرمایا کرتے تھے۔اور اس میں اونٹوں کی قیمت کا لحاظ رکھتے تھے۔جب (اونٹوں کی) قیمت بڑھ جاتی تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس (دیت) کی قیمت بڑھا دیتے تھے،اور جب ان کی قیمت کم ہو جاتی تو آپ اس دیت کی قیمت کم کر دیتے تھے اور رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عہد میں دیت کی قیمت چار سو دینار سے آٹھ سو دینار تک پہنچ گئی تھی۔اور چاندی سے اس کے مساوی آٹھ ہزار درہم تک پہنچ گئی تھی،راوی بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے گائے والوں پر دو سو گائیں اور بکریوں والوں پر دو ہزار بکریاں دیت مقرر فرمائی۔اور رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’بے شک دیت مقتول کے ورثاء کے درمیان میراث ہے۔‘‘ اور رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ عورت کی دیت اس کے عصبہ پر ہے،اور قاتل کسی چیز کا وارث نہیں بنے گا۔حسن،رواہ ابوداؤد و النسائی۔