Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3523 (مشکوۃ المصابیح)

[3523] رواہ مسلم (54، 53 / 2857)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((يُوشِكُ إِنْ طَالَتْ بك مُدَّة أَن تری أَقْوَامًا فِي أَيْدِيہِمْ مِثْلُ أَذْنَابِ الْبَقَرِ يَغْدُونَ فِي غَضَبِ اللہِ وَيَرُوحُونَ فِي سَخَطِ اللہِ)) . وَفِي رِوَايَةٍ: ((وَيَرُوحُونَ فِي لَعْنَةِ اللہِ)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اگر تمہاری عمر دراز ہوئی تو قریب ہے کہ تم کچھ ایسے لوگ دیکھو گے جن کے ہاتھوں میں گائے کی دم جیسے (کوڑے) ہوں گے،وہ صبح و شام (ہمیشہ) اللہ کے غضب اور ناراضی میں رہیں گے۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے:’’وہ اللہ کی لعنت میں شام کرتے ہیں۔‘‘ رواہ مسلم۔