Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3533 (مشکوۃ المصابیح)

[3533] رواہ البخاري (6922)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: أُتِيَ عَلِيٌّ بِزَنَادِقَةٍ فَأَحْرَقَہُمْ فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ: لَوْ كُنْتُ أَنَا لَمْ أُحْرِقْہُمْ لِنَہْيِ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا تُعَذِّبُوا بِعَذَابِ اللہِ)) وَلَقَتَلْتُہُمْ لِقَوْلِ رَسُولِ اللہِ ﷺ: ((مَنْ بَدَّلَ دِينَہُ فَاقْتُلُوہُ)) . رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ

عکرمہ بیان کرتے ہیں،علی ؓ کے پاس کچھ زندیق لائے گئے تو انہوں نے انہیں زندہ جلا دیا،ابن عباس ؓ کو اس بات کا پتہ چلا تو انہوں نے فرمایا: اگر میں ہوتا تو میں انہیں کبھی زندہ نہ جلاتا کیونکہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس کی ممانعت موجود ہے (کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا):’’اللہ کے عذاب کے ساتھ عذاب نہ دو۔‘‘ کی وجہ سے میں انہیں نہ جلاتا اور رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے فرمان:’’جو شخص اپنا دین (اسلام) بدل لے تو اسے قتل کر دو۔‘‘ کے مطابق میں انہیں قتل کر دیتا۔رواہ البخاری۔