Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3561 (مشکوۃ المصابیح)
[3561] رواہ البخاري (6824)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا أَتَی مَاعِزُ بن مَالك النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ لَہُ: ((لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ أَوْ غَمَزْتَ أَوْ نَظَرْتَ؟)) قَالَ: لَا يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ: ((أَنِكْتَہَا؟)) لَا يُكَنِّي قَالَ: نَعَمْ فَعِنْدَ ذَلِكَ أَمر رجمہ. رَوَاہُ البُخَارِيّ
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،جب ماعز بن مالک ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’شاید کہ تم نے بوسہ لیا ہو،یا ہاتھ لگایا ہو یا دیکھا ہو۔‘‘ اس نے عرض کیا: نہیں،اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم نے اس سے جماع کیا؟‘‘ آپ نے کنایہ سے بات نہیں کی،اس نے عرض کیا: جی ہاں! تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے رجم کرنے کا حکم فرمایا۔رواہ البخاری۔