Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3617 (مشکوۃ المصابیح)

[3617] حسن، رواہ الترمذي (1444)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ جَابِرٌ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوہُ فَإِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوہُ)) قَالَ: ثُمَّ أَتَی النَّبِيَّ ﷺ بَعْدَ ذَلِكَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ فِي الرَّابِعَةِ فَضَرَبَہُ وَلَمْ يقْتلہ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

جابر ؓ،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص شراب پیئے تو اسے کوڑے مارو،اگر وہ چوتھی مرتبہ پیئے تو اسے قتل کر دو۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں،پھر اس کے بعد نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں ایک آدمی پیش کیا گیا جس نے چوتھی مرتبہ شراب پی تھی آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے قتل نہیں کیا۔حسن،رواہ الترمذی۔