Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3690 (مشکوۃ المصابیح)
[3690] رواہ مسلم (1827/18)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ الْمُقْسِطِينَ عِنْدَ اللہِ عَلَی مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ عَنْ يَمِينِ الرَّحْمَنِ وَكِلْتَا يَدَيْہِ يمينٌ الذينَ يعدِلُونَ فِي حُكمِہم وأہليہم وَمَا ولُوا)) . رَوَاہُ مُسلم
عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’انصاف کرنے والے اللہ کے ہاں رحمن کے دائیں طرف نور کے منبروں پر ہوں گے اور اس کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں،اور وہ لوگ اپنے حکم میں،اپنے اہل خانہ سے اور اپنی رعیت کے معاملات میں انصاف کرتے ہیں۔‘‘ رواہ مسلم۔