Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3804 (مشکوۃ المصابیح)

[3804] رواہ مسلم (121/ 1887)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: سَأَلْنَا عَبْدَ اللہِ بْنَ مسعودٍ عَنْ ہَذِہِ الْآيَةِ: (وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللہِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ ربِّہم يُرزقون) الْآيَةَ قَالَ: إِنَّا قَدْ سَأَلْنَا عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: أَرْوَاحُہُمْ فِي أَجْوَافِ طَيْرٍ خُضْرٍ لَہَا قَنَادِيلُ مُعَلَّقَةٌ بِالْعَرْشِ تَسْرَحُ مِنَ الْجَنَّةِ حَيْثُ شَاءَتْ ثُمَّ تَأْوِي إِلَی تِلْكَ الْقَنَادِيلِ فَاطَّلَعَ إِلَيْہِمْ رَبُّہُمُ اطِّلَاعَةً فَقَالَ: ہَلْ تَشْتَہُونَ شَيْئًا؟ قَالُوا: أَيَّ شَيْءٍ نَشْتَہِي وَنَحْنُ نَسْرَحُ مِنَ الْجنَّة حيثُ شِئْنَا ففعلَ ذلكَ بہِمْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَلَمَّا رَأَوْا أَنَّہُمْ لَنْ يُتْرَكُوا مِنْ أَنْ يَسْأَلُوا قَالُوا: يَا رَبُّ نُرِيدُ أَنْ تُرَدَّ أَرْوَاحُنَا فِي أَجْسَادِنَا حَتَّی نُقْتَلَ فِي سبيلِكَ مرَّةً أُخری فَلَمَّا رَأَی أَنْ لَيْسَ لَہُمْ حَاجَةٌ تُرِكُوا . رَوَاہُ مُسلم

مسروق بیان کرتے ہیں،ہم نے عبداللہ بن مسعود ؓ سے اس آیت:’’اللہ کی راہ میں مارے جانے والوں کو مردہ تصور نہ کرو بلکہ وہ تو زندہ ہیں،ان کے رب کے ہاں انہیں رزق دیا جاتا ہے۔‘‘ کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ہم نے اس کے متعلق (رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) سے دریافت کیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ان کی روحیں سبز رنگ کے پرندوں کے پیٹ میں ہیں،ان کی قندیلیں عرش کے ساتھ معلق ہیں،وہ جنت (کے میووں) سے جہاں سے چاہتے ہیں کھاتے ہیں،پھر انہیں قندیلوں میں واپس آ جاتے ہیں،پھر ان کا رب ان کی طرف دیکھ کر فرماتا ہے: کیا تم کسی چیز کی خواہش رکھتے ہو؟ وہ عرض کرتے ہیں: ہم کس چیز کی خواہش رکھیں،ہم جنت میں جہاں چاہیں جاتے اور وہاں سے من پسند چیزیں کھاتے ہیں،رب تعالیٰ ان سے تین مرتبہ یہی سوال فرمائے گا جب وہ دیکھیں گے کہ ان سے پوچھے بغیر انہیں نہیں چھوڑا جائے گا تو وہ عرض کریں گے: رب جی! ہم چاہتے ہیں کہ ہماری روحیں ہمارے جسموں میں لوٹائی جائیں حتی کہ ہم تیری راہ میں پھر شہید کر دیے جائیں،جب اس نے دیکھا کہ انہیں کوئی حاجت نہیں ہے تو پھر انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔