Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3803 (مشکوۃ المصابیح)
[3803] متفق علیہ، رواہ البخاري (2817) و مسلم (109 / 1877)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَا مِنْ أَحَدٍ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يُحِبُّ أَنْ يُرْجَعَ إِلَی الدُّنْيَا وَلَہُ مَا فِي الْأَرْضِ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا الشَّہِيدُ يَتَمَنَّی أَنْ يُرْجَعَ إِلَی الدُّنْيَا فَيُقْتَلَ عَشْرَ مَرَّاتٍ لِمَا يَرَی مِنَ الْكَرَامَةِ))
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کوئی جنتی دنیا کی طرف لوٹ کر آنا پسند نہیں کرے گا اگرچہ زمین کی ہر چیز اسے میسر آ جائے،ماسوائے شہید کے،وہ آرزو کرے گا کہ وہ دنیا کی طرف لوٹ جائے،کیونکہ اس نے مرتبہ شہادت میں جو عزت دیکھی ہے،اس وجہ سے وہ دس مرتبہ شہید کر دیا جانا (پسند کرے گا)۔‘‘ متفق علیہ۔