Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3871 (مشکوۃ المصابیح)
[3871] رواہ البخاري (2872)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أنسٍ قَالَ: كَانَتْ نَاقَةٌ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ تُسَمَّی الْعَضْبَاءَ وَكَانَتْ لَا تُسْبَقُ فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ عَلَی قَعُودٍ لَہُ فَسَبَقَہَا فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَی الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ حَقًّا عَلَی اللہِ أَنْ لَا يَرْتَفِعَ شَيْءٌ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا وضَعہ)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عضباء نامی اونٹنی تھی اور وہ سب سے آگے رہتی تھی،ایک اعرابی اپنے اونٹ پر آیا تو وہ اس سے آگے نکل گیا جو مسلمانوں پر ناگوار گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’بے شک یہ اللہ کا دستور ہے کہ جو چیز دنیا میں عروج پر پہنچ جاتی ہے تو وہ اسے پستی کی طرف دھکیل دیتا ہے۔‘‘ رواہ البخاری۔