Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3927 (مشکوۃ المصابیح)

[3927] رواہ البخاري (4424)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ بَعَثَ بِكِتَابِہِ إِلَی كِسْرَی مَعَ عَبْدِ اللہِ بْنِ حُذَافَةَ السَّہْمِيِّ فَأَمَرَہُ أَنْ يَدْفَعَہُ إِلَی عَظِيمِ الْبَحْرَيْنِ فَدَفَعَہُ عَظِيمُ الْبَحْرَيْنِ إِلَی كِسْرَی فَلَمَّا قَرَأَ مَزَّقَہُ قَالَ ابْنُ الْمُسَيَّبِ: فَدَعَا عَلَيْہِمْ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ يُمَزَّقُوا كُلَّ مُمَزَّقٍ. رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ

ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عبداللہ بن حذافہ سہمی ؓ کے ذریعے کسریٰ کے نام خط بھیجا اور انہیں حکم فرمایا کہ وہ اسے سربراہ بحرین کے حوالے کرے،چنانچہ سربراہ بحرین نے یہ خط کسریٰ کے حوالے کیا،جب اس نے پڑھا تو اس نے اسے چاک کر دیا،ابن مسیّب بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے لیے بددعا کی کہ وہ پارہ پارہ کر دیے جائیں۔رواہ البخاری۔