Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3937 (مشکوۃ المصابیح)
[3937] متفق علیہ، رواہ البخاري (4046) و مسلم (1899/143)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن جَابر قَالَ: قَالَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ يَوْمَ أُحُدٍ: أَرَأَيْتَ إِنْ قُتِلْتُ فَأَيْنَ أَنَا؟ قَالَ: ((فِي الْجنَّة)) فَألْقی ثَمَرَات فِي يَدہ ثمَّ قَاتل حَتَّی قتل
جابر ؓ بیان کرتے ہیں،ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے غزوہ احد کے روز عرض کیا: مجھے بتائیں کہ اگر میں قتل کر دیا جاؤں تو کہاں ہوں گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جنت میں۔‘‘ اس نے وہ کھجوریں،جو کہ اس کے ہاتھ میں تھیں،پھینک دیں،پھر قتال کیا حتی کہ شہید کر دیا گیا۔متفق علیہ۔