Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3936 (مشکوۃ المصابیح)

[3936] ضعیف، رواہ البغوي في شرح السنۃ (لم أجدہ) [وروی الحاکم (299/3) و الطبراني فی الکبیر (105/4 ح3806) و علي بن الجعد فی مسندہ (2394/2304)] ٭ فیہ شریک القاضي مدلس و عنعن و لہ شواھد باطلۃ فی البدایۃ والنھایۃ (348/6) و غیرھا والحدیث حسنہ الھیثمي في مجمع الزوائد (310/5)!

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن أبي وائلٍ قَالَ: كَتَبَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ إِلَی أَہْلِ فَارِسَ: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ إِلَی رُسْتَمَ وَمِہْرَانَ فِي مَلَأِ فَارِسَ. سَلَامٌ عَلَی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدَی. أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّا نَدْعُوكُمْ إِلَی الْإِسْلَامِ فَإِنْ أَبَيْتُمْ فَأَعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَأَنْتُمْ صَاغِرُونَ فَإِنْ أَبَيْتُمْ فَإِنَّ مَعِيَ قَوْمًا يُحِبُّونَ الْقَتْلَ فِي سَبِيلِ اللہِ كَمَا يُحِبُّ فَارِسُ الْخَمْرَ وَالسَّلَامُ عَلَی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدَی. رَوَاہُ فِي شَرْحِ السّنة 0

ابووائل بیان کرتے ہیں،خالد بن ولید ؓ نے اہل فارس کے نام خط لکھا: بسم اللہ الرحمن الرحیم خالد بن ولید کی طرف سے رستم و مہران اور فارس کے سرداروں کے نام،اس شخص پر سلام جو ہدایت کی اتباع کرے،امابعد! ہم تمہیں اسلام کی طرف دعوت دیتے ہیں،اگر تم انکار کرو تو تم اپنے ہاتھوں جزیہ ادا کرو اس حال میں کہ تم ذلیل ہو،کیونکہ میرے ساتھ ایسے لوگ ہیں جو اللہ کی راہ میں قتال کو ایسے پسند کرتے ہیں جیسے فارسی شراب پسند کرتے ہیں۔اور اس شخص پر سلام جو ہدایت کی اتباع کرے۔ضعیف،رواہ فی شرح السنہ۔