Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3966 (مشکوۃ المصابیح)

[3966] رواہ مسلم (1808/132)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أنسٍ: أَنَّ ثَمَانِينَ رَجُلًا مِنْ أَہْلِ مَكَّةَ ہَبَطُوا عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ مِنْ جَبَلِ التَّنْعِيمِ مُتَسَلِّحِينَ يُرِيدُونَ غِرَّةَ النَّبِيِّ ﷺ وَأَصْحَابِہِ فَأَخَذَہُمْ سِلْمًا فَاسْتَحْيَاہُمْ. وَفِي رِوَايَةٍ: فَأَعْتَقَہُمْ فَأَنْزَلَ اللہُ تَعَالَی (وَہُوَ الَّذِي كَفَّ أَيْدِيَہُمْ عَنْكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ عَنْہُمْ ببطنِ مكةَ) رَوَاہُ مُسلم

انس ؓ سے روایت ہے کہ اہل مکہ کے اسّی آدمی مسلح ہو کر نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ کے صحابہ پر اچانک حملہ کرنے کی غرض سے جبلِ تنعیم سے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر اتر آئے،آپ نے انہیں مغلوب کر کے گرفتار کر لیا،لیکن آپ نے انہیں زندہ چھوڑ دیا۔ایک دوسری روایت میں ہے: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں آزاد کر دیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی:’’وہی ذات ہے جس نے وادئ مکہ میں ان کے ہاتھ تم سے روکے رکھے اور تمہارے ہاتھ ان سے روکے رکھے۔‘‘ رواہ مسلم۔