Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3974 (مشکوۃ المصابیح)

[3974] صحیح، رواہ أبو داود (4404) و ابن ماجہ (2541) و الدارمي (223/2 ح 2467)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن عَطِيَّة القَرظِي قَالَ: كنتُ فِي سَبي قُرَيْظَةَ عُرِضْنَا عَلَی النَّبِيِّ ﷺ فَكَانُوا يَنْظُرُونَ فَمَنْ أَنْبَتَ الشَّعَرَ قُتِلَ وَمَنْ لَمْ يُنْبِتْ لَمْ يُقْتَلْ فَكَشَفُوا عَانَتِي فَوَجَدُوہَا لَمْ تُنْبِتْ فَجَعَلُونِي فِي السَّبْيِ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَابْن مَاجَہ. والدارمي

عطیہ قرظی ؓ بیان کرتے ہیں،میں قریظہ کے قیدیوں میں تھا،ہمیں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے روبرو پیش کیا گیا،وہ دیکھتے کہ جس کے زیر ناف بال اگے ہوتے اسے قتل کر دیا جاتا اور جس کے بال نہ ہوتے اسے قتل نہ کیا جاتا،انہوں نے میری شرم گاہ سے پردہ اٹھایا اور دیکھا کہ وہاں بال نہیں اُگے تو انہوں نے مجھے قیدیوں میں شامل کر دیا۔صحیح،رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ و الدارمی۔