Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3973 (مشکوۃ المصابیح)
[3973] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (1567) ٭ ہشام بن حسان مدلس و عنعن .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ: أَنَّ جِبْرِيلَ ہَبَطَ عَلَيْہِ فَقَالَ لَہُ: خَيِّرْہُمْ يَعْنِي أَصْحَابَكَ فِي أُساری بدر: القتلَ والفداءَ عَلَی أَنْ يُقْتَلَ مِنْہُمْ قَابِلًا مِثْلُہُمْ قَالُوا الْفِدَاءَ وَيُقْتَلَ مِنَّا. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيث غَرِيب
علی ؓ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ’’جبریل ؑ کا نزول ہوا تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا،اپنے صحابہ کو بدر کے قیدیوں کے بارے میں اختیار دیں کہ وہ انہیں قتل کریں یا فدیہ لے لیں کہ آئندہ سال اتنے ہی (ستر) ان میں سے شہید کر دیے جائیں گے۔‘‘ انہوں نے عرض کیا،فدیہ قبول کرتے ہیں،اور ہمیں منظور ہے کہ ہم میں سے قتل کیے جائیں۔ترمذی،اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔