Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4005 (مشکوۃ المصابیح)

[4005] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (1557 وقال: حسن صحیح) و أبو داود (2730)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَی آبِي اللَّحْمِ قَالَ: شَہِدْتُ خَيْبَر مَعَ ساداتي فَكَلَّمُوا فِي رَسُولِ اللہِ ﷺ وَكَلَّمُوہُ أَنِّي مَمْلُوكٌ فَأَمَرَنِي فَقُلِّدْتُ سَيْفًا فَإِذَا أَنَا أَجُرُّہُ فَأَمَرَ لِي بِشَيْءٍ مِنْ خُرْثِيِّ الْمَتَاعِ وَعَرَضْتُ عَلَيْہِ رُقْيَةً كَنْتُ أَرْقِي بِہَا الْمَجَانِينَ فَأَمَرَنِي بِطَرْحِ بَعْضِہَا وَحَبْسِ بَعْضِہَا. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ إِلَّا أَنَّ رِوَايَتَہُ انتہتْ عِنْد قَوْلہ: الْمَتَاع

ابولحم کے آزاد کردہ غلام عمیر ؓ بیان کرتے ہیں،میں اپنے مالکوں کے ساتھ غزوۂ خیبر میں شریک تھا،انہوں نے میرے بارے میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بات کی اور انہوں نے آپ کو بتایا کہ میں ایک غلام ہوں،آپ نے میرے متعلق حکم فرمایا تو مجھے تلوار حمائل کی گئی،اور میں اسے گھسیٹ رہا تھا،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے گھریلو سامان میں سے مجھے کچھ دینے کا حکم فرمایا۔میں نے آپ کو ایک دم سنایا جو کہ میں دیوانوں پر کیا کرتا تھا،آپ نے اس میں سے کچھ الفاظ ترک کر دینے اور کچھ رکھ لینے کا حکم دیا۔ترمذی،ابوداؤد،البتہ ابوداؤد کی روایت لفظ متاع پر ختم ہو جاتی ہے۔اسنادہ صحیح،رواہ الترمذی و ابوداؤد۔