Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4034 (مشکوۃ المصابیح)
[4034] رواہ مسلم (182 / 114)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن ابْن عَبَّاس قَالَ: حَدثنِي عمر قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمَ خَيْبَرَ أَقْبَلَ نَفَرٌ مِنْ صَحَابَةِ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالُوا: فُلَانٌ شَہِيدٌ وَفُلَانٌ شَہِيدٌ حَتَّی مَرُّوا عَلَی رَجُلٍ فَقَالُوا: فُلَانٌ شَہِيدٌ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((كَلَّا إِنِّي رَأَيْتُہُ فِي النَّارِ فِي بُرْدَةٍ غَلَّہَا أَوْ عَبَاءَةٍ)) ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: يَا ابْنَ الْخَطَّابِ اذْہَبْ فَنَادِ فِي النَّاسِ: أَنَّہُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا الْمُؤْمِنُونَ ثَلَاثًا قَالَ: فَخَرَجْتُ فَنَادَيْتُ: أَلَا إِنَّہُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا الْمُؤْمِنُونَ ثَلَاثًا. رَوَاہُ مُسلم
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،عمر ؓ نے مجھے حدیث بیان کی،انہوں نے فرمایا: جب غزوہ خیبر کا دن تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کی ایک جماعت آئی اور انہوں نے کہا: فلاں شہید ہے،فلاں شہید ہے،حتی کہ وہ ایک شخص کے پاس سے گزرے تو انہوں نے کہا: فلاں شہید ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ہرگز نہیں،میں نے اسے ایک چادر کی وجہ سے،جو اُس نے خیانت کی تھی،جہنم میں دیکھا ہے۔‘‘ پھر فرمایا:’’ابنِ خطاب! جاؤ اور تین بار اعلان عام کر دو کہ جنت میں (کامل) مومن داخل ہوں گے۔‘‘ وہ بیان کرتے ہیں،میں نکلا اور تین بار اعلان کیا: سن لو! جنت میں صرف مومن ہی جائیں گے۔رواہ مسلم۔