Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4100 (مشکوۃ المصابیح)
[4100] رواہ مسلم (1572/47)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن جَابر قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ بِقَتْلِ الْكِلَابِ حَتَّی إِنَّ الْمَرْأَةَ تَقْدَمُ منَ البادِيةِ بكلبِہا فتقتلَہ ثُمَّ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ قَتْلِہَا وَقَالَ: ((عَلَيْكُمْ بِالْأَسْوَدِ الْبَہِيمِ ذِي النقطتين فَإِنَّہُ شَيْطَان)) . رَوَاہُ مُسلم
جابر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتے مارنے کا ہمیں حکم فرمایا حتی کہ عورت جنگل سے اپنے کتے کے ساتھ آتی تو ہم اس (کتے) کو بھی قتل کر دیتے،پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے مارنے سے منع فرمایا،اور فرمایا:’’تم دو نقطوں والے سیاہ کتے کو قتل کرو۔کیونکہ وہ شیطان ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔